ترکیہ: اسرائیل نے غزہ میں ماحولیاتی آفت پیدا کر دی ہے
ہم، آج یہاں آئندہ نسلوں کے لیے ایک زیادہ منصفانہ دنیا چھوڑنے کے موضوع پر بات کر رہے ہیں اور اس دوران فلسطین اور لبنان پر اسرائیل کے غیر قانونی، غیر اخلاقی و غیر وجدانی حملے جاری ہیں: اردوعان
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں ماحولیاتی آفت پیدا کر دی ہے۔
اردوعان نے باکو میں منعقد ہ اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلیوں کی 29 ویں کانفرنس (سی او پی 29) میں عالمی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "صدر اردوعان نے کہا ہے کہ " ہم نے ، آئندہ نسلوں کے لیے ایک منصفانہ، مستحکم اور ماحولیاتی احترام کی حامل دنیا کی تشکیل کے لیے، اقوام متحدہ کی 79 ویں جنرل اسمبلی میں آئندہ کا معاہدہ منظور کیا ہے۔ ہم، آج یہاں آئندہ نسلوں کے لیے ایک زیادہ منصفانہ دنیا چھوڑنے کے موضوع پر بات کر رہے ہیں اور اس دوران فلسطین اور لبنان پر اسرائیل کے غیر قانونی، غیر اخلاقی و غیر وجدانی حملے جاری ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ اسرائیل کی موجودہ حکومت بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو ہلاک کرنا جاری رکھے ہوئے ہے اور ایک بڑے ماحولیاتی نقصان کا سبب بن گئی ہے"۔
صدر اردوعان نے کہا ہےکہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں زمین اور زیر زمین پانی میں چھوڑی گئے کیمیکلوں نے پہلے ہی غزّہ کے بچوں کے مستقبل کو تاریک کر دیا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے وبال کی وجہ بننے والوں کو بین الاقوامی عدالتوں میں اس کا حساب دینا چاہیے۔
اردوعان نے کہا ہےکہ ہم نے 2026 میں اقوام متحدہ کی آب و ہوا تبدیلی کی 31 ویں طرفین کانفرنس کی میزبانی کے لیے اپنی امیدواری کا اعلان کیا ہے ۔ ہم ان ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری امیدواری کی حمایت کی ہے۔
صدر اردوعان نے کہا ہے کہ "صفر آلودگی" منصوبہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف ہماری جنگ کی تقویت میں اضافہ کر رہا ہے۔ اس منصوبے کی شروعات سے اب تک ہم نے 5.9 ملین ٹن گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو روکا ہے۔