شمالی شام و عراق میں آپریشن،4 دہشتگرد غیر فعال
ترک مسلح افواج نے فرات ڈھال اور چشمہ امن آپریشنل علاقوں میں پی کے کے/وائی پی جی کے 3 دہشت گردوں اور پنجہ کلید آپریشن کے علاقے میں پی کے کے کا ایک دہشت گرد غیر فعال کر دیا ہے
2209394
شمالی شام اور عراق کے علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے/وائی پی جی کے 4 دہشت گرد غیر فعال کر دیے گئے۔
قومی دفاع کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کے لیے کہیں بھی پناہ نہیں ہے۔
ہماری بہادر ترک مسلح افواج نے فرات ڈھال اور چشمہ امن آپریشنل علاقوں میں پی کے کے/وائی پی جی کے 3 دہشت گردوں اور پنجہ کلید آپریشن کے علاقے میں پی کے کے کا ایک دہشت گرد غیر فعال کر دیا ہے۔
ہماری مسلح افواج کی دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف بہادرانہ جدوجہد جاری ہے۔