ملک کو دہشتگردی سے پاک کر کے ہی دم لیں گے:ایردوان

ایردوان  نے کہا کہ ہم ملک بھر میں ایک ایسا خوشحال، پرامن اور محفوظ ماحول یقینی طور پر قائم اور مستحکم کریں گے جہاں دہشت گردی نہ ہو اور علیحدگی پسند تنظیم کا سیاہ سایہ سیاست اور معاشرے سے مکمل طور پر ہٹ جائے

2208683
ملک کو دہشتگردی سے پاک کر کے ہی دم لیں گے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عزم کا پیغام دیا۔

 قصر چنکایہ میں کابینہ اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے، صدر ایردوان نے اپنی تقریر کا آغاز جنگِ آزادی کے سپہ سالار اور جمہوریہ ترکیہ  کے بانی غازی مصطفی کمال اتاترک کو ان کی 86ویں برسی پر ایک بار پھر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عزم کا اظہار کرتے ہوئے ایردوان  نے کہا کہ ہم ملک بھر میں ایک ایسا خوشحال، پرامن اور محفوظ ماحول یقینی طور پر قائم اور مستحکم کریں گے جہاں دہشت گردی نہ ہو اور علیحدگی پسند تنظیم کا سیاہ سایہ سیاست اور معاشرے سے مکمل طور پر ہٹ جائے۔

صدر نے زور دے کر کہا کہ ترکیہ، قندیل میں موجود دہشت گردی کے سرغنوں کے ہاتھوں چلنے والی اس خونی اور مکار موت کی مشین کو تباہ کرنے کا عزم رکھتا ہے اور اس سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔



متعللقہ خبریں