ترکیہ: 10 نومبر مصطفیٰ کمال اتا ترک کی 86 ویں برسی

آج ترکیہ کے بانی 'غازی مصطفی کمال اتاترک' کی 86 ویں برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

2208466
ترکیہ: 10 نومبر مصطفیٰ کمال اتا ترک کی 86 ویں برسی
anitkabir ziyaret.jpg
Ataturk-2.jpg
Ataturk-1.jpg
Ataturk.jpg
ATATURK 11.jpg

آج ترکیہ کے بانی 'غازی مصطفی کمال اتاترک' کی 86 ویں برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

موقع کی مناسبت سے آج 10 نومبر کو اتاترک کی یاد میں ترکیہ اور بیرون ملک سفارت خانوں میں یادگاری تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

صدر رجب طیب اردوعان، یادگاری پروگراموں کے دائرہ کار میں  سب سے پہلے اتاترک کے مزار'آنت کبیر' کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد 'اتاترک ثقافت، زبان اور تاریخ کے اعلیٰ ادارے' کی نئی عمارت میں متوقع یادگاری تقریب میں شرکت کریں گے۔

بہت سے شہریوں نے آج، 10 نومبر کو اتاترک کی برسی کی مناسبت سے متوقع بھیڑ کی وجہ سے ایک روز قبل مزارِ اتاترک پر حاضری دی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مزارِ اتاترک پر حاضری دینے والے افراد میں ملک بھر سے آنے والے  شہری شامل تھے۔



متعللقہ خبریں