کوئٹہ میں دہشت گرد حملے پر برادر ملک ترکیہ کی شدید مذمت

دہشت گردانہ حملے کی "شدید مذمت "  کرنے والے بیان میں پاکستانی عوام سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی  تمنا کا اظہار کیا گیا

2208443
کوئٹہ میں دہشت گرد حملے پر برادر ملک ترکیہ کی شدید مذمت

ترکیہ نے کوئٹہ میں ریلوے  اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کی "سخت ترین الفاظ میں" مذمت کی ہے ۔

وزارت خارجہ نے کوئٹہ شہر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے ایک تحریری بیان جاری کیا۔

دہشت گردانہ حملے کی "شدید مذمت "  کرنے والے بیان میں پاکستانی عوام سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی  تمنا کا اظہار کیا گیا۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ترکیہ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت  و تعاون جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں