صدر ایردوان کی متعدد یورپی رہنماوں سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان نے ہنگری میں منعقدہ یورپی سیاسی سربراہی اجلاس کے تحت فرانسیسی ہم منصب امانویل ماکروں، ہالینڈ کے وزیر اعظم ڈک شوف اور ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈریکسن سے ملاقات کی

2207945
صدر ایردوان کی متعدد یورپی رہنماوں سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان نے فرانسیسی ہم منصب امانویل ماکروں، ہالینڈ کے وزیر اعظم ڈک شوف اور ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈریکسن سے ملاقات کی۔

صدارتی شعبہ اطلاعات  مطابق، اردوان نے یورپی سیاسی  اجلاس کے لیے ہنگری میں ماکروں سے ملاقات کے دوران، ترکیہ اور فرانس کے تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر ایردوان نے ملاقات میں کہا کہ ترکیہ اور فرانس کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے اور تجارتی و معاشی تعلقات کی مضبوطی دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ یورپی یونین کی مکمل رکنیت کے حوالے سے حکمت عملی کے تحت کام کر رہا ہے، اس عمل کو متحرک کرنے کی ضرورت ہےکسٹمز یونین کی تجدید اور ترک شہریوں کے لیے ویزا آزادی سے متعلق وعدوں کی تکمیل کا انتظار ہے جبکہ  یوکرین-روس، اسرائیل-فلسطین، اسرائیل-لبنان اور اسی طرح کے تنازعات کو پرامن طریقے  اور  سفارتی ذرائع کے ذریعے حل کرنا تمام ممالک کے مفاد میں ہے۔

صدر ایردوان نے ہالینڈ کے وزیر اعظم ڈک شوف سے بھی ملاقات کی۔

ترکیہ-ہالینڈ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کے دوران ایردوان نے کہا کہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے، تجارتی حجم بڑھانے، خاص طور پر دفاعی صنعت، سبز اور ڈیجیٹل تبدیلی اور توانائی کے شعبوں میں تمام سطحوں پر تعاون کے مواقع بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ یورپی یونین کی مکمل رکنیت کے ہدف کے لیے کام کر رہا ہے، اس عمل کو متحرک کرنا اور کسٹمز یونین کی تجدید یونین کے مفاد میں بھی ہے۔

ایردوان نے کہا کہ ترکیہ یوکرین، فلسطین اور لبنان سمیت دنیا کے امن و امان کو خطرہ لاحق کرنے والے تمام بحرانی علاقوں میں مستقل امن کے قیام کی کوشش کر رہا ہے، خاص طور پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری کا مل کر کام کرنا ضروری ہے۔

ملاقات میں ترکیہ اور فرانس کے دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈریکسن سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کے دوران ایردوان نے کہا کہ وہ ترکیہ اور ڈنمارک کے تعلقات کو باہمی تجارت بڑھا کر مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں کوششیں جاری رہیں گی۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ کے یورپی یونین کے ساتھ رکنیت کے عمل کو متحرک کرنے اور کسٹمز یونین کو مضبوط بنانے کے لیے یونین کے رکن ممالک سے اقدامات کی توقع ہے، یہ یورپی یونین کو مزید طاقتور بنائے گا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اسرائیل غزہ سمیت فلسطینی علاقوں اور لبنان میں انسانیت کے خلاف جرائم کر رہا ہے، اسرائیل پر سیاسی اور سفارتی دباؤ بڑھانے کے لیے تمام ممالک کی کوششیں اہم ہیں۔



متعللقہ خبریں