ترک وزیر خزانہ کی چین میں مصروفیات،اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
وزیر شمشیک نے چینی نائب وزیر اعظم ژانگ گو چنگ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری میں اضافے، انفراسٹرکچر کی فنانسنگ، توانائی، سیاحت، شہری ہوا بازی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے پر متفق ہوئے ہیں
وزیرخزانہ محمد شمشیک چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہیں۔
وزیر شمشیک ترکیہ-چین حکومتی مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے، جو دونوں ممالک کے درمیان سب سے اعلی سطحی مشاورتی طریقہ کار ہے۔
اجلاس میں وزیر شمشیک نے کہا کہ ہمارے صدر محترم رجب طیب ایردوان اور چینی صدر شی جن پنگ کی مشترکہ سوچ و فکر کے مطابق، ہم دو طرفہ تعلقات کو باہمی احترام اور ہمارے عوام کے مشترکہ مفادات کے مطابق ہر شعبے میں مضبوطی سے آگے بڑھا رہے ہیں چین جو ہماراتیسرا سب سے بڑے تجارتی شریک ہے، اس کے ساتھ ہماری تجارت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ اسے زیادہ مستقل اور متوازن بنانے کی بھی خواہش ہے۔
وزیر شمشیک نے چینی نائب وزیر اعظم ژانگ گو چنگ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری میں اضافے، انفراسٹرکچر کی فنانسنگ، توانائی، سیاحت، شہری ہوا بازی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے پر متفق ہوئے ہیں مرکزی راہداری حکمت عملی کو مطابقت دینے کے لیے مشترکہ اموری گروپ کی پہلی ملاقات بھی ہوئی ہے ، ہم ایشیا میں اپنے سب سے بڑے تجارتی شریک چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے اور تجارت میں زیادہ متوازن ڈھانچے کو حاصل کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔
چینی نائب وزیر اعظم ژانگ گو چنگ نے بھی کہا کہ ترکیہ اور چین متعدد بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر قریبی ہم آہنگی رکھتے ہیں اور عالمی مساوات اور انصاف کی حمایت کرتے ہیں۔
وزیر شمشیک نے بیجنگ میں ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی مرکزی عمارت کا بھی دورہ کیا اور اس بینک کے صدر جن لِکن سے ملاقات کی۔