عراق و شام میں آپریشن 4 دہشتگردوں کا صفایا
بہادر ترک مسلح افواج نے شمالی عراق میں پنجہ-کلید آپریشن کے علاقے میں پی کے کے کے دو دہشت گردوں کو فضائی کارروائی میں جبکہ شمالی شام کے فرات ڈھال آپریشن کے علاقے میں پی کے کے/وائی پی جی کے دو دہشت گردوں کا صفایا کر دیا ہے
2207288
عراق اور شام کے شمالی علاقوں میں 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
ترک وزارت دفاع نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم دہشت گردوں کو ہوا اور زمین دونوں سے نشانہ بنانا جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہماری بہادر ترک مسلح افواج نے شمالی عراق میں پنجہ-کلید آپریشن کے علاقے میں پی کے کے کے دو دہشت گردوں کو فضائی کارروائی میں جبکہ شمالی شام کے فرات ڈھال آپریشن کے علاقے میں پی کے کے/وائی پی جی کے دو دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔