ترکیہ: PKK کے 15 دہشت گرد غیر فعال کر دیئے گئے
ترک مسلح افواج نے، فرات ڈھال اور چشمہ امن آپریشنوں کے علاقے میں دہشت گرد عناصر کی نشاندہی کے بعد PKK/YPG کے 11 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا ہے: ترکیہ وزارت دفاع
2205483
ترکیہ، اندرونِ ملک اور سرحد پار انسدادِ دہشت گردی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس دائرہ کار میں کئے گئے آپریشنوں کے دوران شام اور عراق کے مشرق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 15 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
ترکیہ وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ترک مسلح افواج نے، شام کے شمال میں فرات ڈھال اور چشمہ امن آپریشنوں کے علاقے میں دہشت گرد عناصر کی نشاندہی کے بعد PKK/YPGکے 11 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا ہے"۔
بیان کے مطابق "مسلح افواج نے عراق کے شمال میں پنجہ۔کلید آپریشن کے علاقے میں بھی نشاندہی کے بعد PKK کے 4 دہشت گرد غیر فعال کر دیئے ہیں"۔
مزید کہا گیا ہے کہ "علاقے میں ہماری جدوجہد ، ہر طرح کی زمینی شرائط کے باوجود، بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی"۔