ترکیہ: گلیر۔ العطیہ ملاقات
مذاکرات میں دو طرفہ، علاقائی ، دفاعی اور سلامتی کے موضوعات پر بات چیت کی گئی ہے
2205144
ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گلیر نے قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
اطلاع کے مطابق وزیر دفاع یاشار گلیر نے اپنے دورہ دوحہ کے دوسرے دن قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ مذاکرات میں دو طرفہ، علاقائی ، دفاعی اور سلامتی کے موضوعات پر بات چیت کی گئی ہے۔
بعد ازاںوزیر دفاع یاشار گلیر نے قطر کے وزیر برائے اوقاف و شریعیہ غنیم بن شاہین الغنیم کے ساتھ ملاقات کی اور قطر بحری کمانڈ آفس اور ترکیہ۔قطر مشترکہ فورس کمانڈ آفس کا بھی دورہ کیا ہے۔