یوکرینی وزیر خارجہ کا دورہ ترکیہ، فیدان سے ملاقات کریں گے

ملاقات کے دوران وزیر فیدان کے یوکرین کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرنے اور ترکیہ کی جانب سے یوکرین کی سالمیت ، خود مختاری اور آزادی کی حمایت کی تجدید کرنے کی توقع ہے۔

2200916
یوکرینی وزیر خارجہ کا دورہ ترکیہ، فیدان سے ملاقات کریں گے

یوکرین کے وزیر خارجہ اندری  سیبیہا آج  ترکیہ  کا اپنا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔

 سیبیہا، وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران وزیر فیدان کے یوکرین کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرنے اور ترکیہ کی جانب سے یوکرین کی سالمیت ، خود مختاری اور آزادی کی حمایت کی تجدید کرنے کی توقع ہے۔

فیدان کے جنگ کے پھیلنے کے بڑھتے ہوئے خطرے کی طرف توجہ دلانے کی توقع ہے، اور وہ 2022 سے جاری روس-یوکرین جنگ میں ترکیہ کی جانب سے بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے کوششوں کی حمایت کرنے کی آمادگی پر زور دیں گے اور اس بات پر بھی زور دیں گے کہ سفارتی حل تمام فریقین کی شرکت سے مذاکراتی عمل کے ذریعے ممکن ہے۔

خاقان فیدان نے یوکرین کا اپنا آخری دورہ 25 اگست 2023 کو کیا تھا۔

یوکرین کی جانب سے  وزیر خارجہ کی سطح پر آخری دورہ 3 دسمبر 2020 کو اس وقت کے وزیر خارجہ دمیترو کولیبا نے کیا تھا۔

متعللقہ خبریں