ترک وزیر خارجہ کی حماس کے وفد سے استنبول میں ملاقات
فیدان نے استنبول میں حماس کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین محمد درویش اسماعیل اور حماس کے پولیٹیکل بیورو کے اراکین سے ملاقات کی

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے حماس کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے قیدیوں کے تبادلے کو ممکن بنانے والے جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق، فیدان نے استنبول میں حماس کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین محمد درویش اسماعیل اور حماس کے پولیٹیکل بیورو کے اراکین سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران خطے بالخصوص غزہ کے شمال میں انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر فیدان نے کہا کہ ترکیہ غزہ میں ہونے والی انسانی تباہی کے خلاف عالمی برادری کو متحرک کرنے کے لیے سفارت کاری کے تمام امکانات کو بروئے کار لائے گا۔
ملاقات میں فلسطینیوں کے درمیان مفاہمتی عمل کا بھی جائزہ لیا گیا ہے تو وزیر فیدان نے مصر کی میزبانی میں قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر فیدان نے اسرائیلی حملے میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ یحییٰ سنوار کی ہلاکت پر حماس حکام سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔