نیتین یاہو اور جتھہ خطے میں جنگ پھیلانا چاہتے ہیں: ترک پارلیمانی اسپیکر
اسرائیل کے حملوں میں 50,000 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئےقرتلموش نے کہا کہ نیتن یاہو اور ان کے جتھے نے لبنان، شام اور ایران میں جنگ پھیلانے کا ذمہ لے رکھا ہے
ترک پارلیمانی اسپیکر نعمان قرتلموش نے آئیوری کوسٹ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایڈما بکٹوگو سے ملاقات کی۔
نعمان قرتلموش نے جنیوا انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں بین الپارلیمانی یونین کے 149 ویں اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ 4 مارچ کو ابیدجان میں اسلامی تعاون تنظیم کی پارلیمانی یونین کی 18 ویں کانفرنس کے بعد سے مسئلہ فلسطین اور خطے کے مسائل بتدریج خراب ہوئے ہیں۔
اسرائیل کے حملوں میں 50,000 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئےقرتلموش نے کہا کہ نیتن یاہو اور ان کے جتھے نے لبنان، شام اور ایران میں جنگ پھیلانے کا ذمہ لے رکھا ہے۔
ترک اسپیکر نے زور دے کر کہا کہ خطے میں اسرائیل کے یہ حملے پوری دنیا کے لئے ایک مسئلہ بن چکے ہیں ، اگر نیتن یاہو اور اس کے گینگ کو نہیں روکا جاسکتا ہے تو دنیا میں کسی بھی ظالم طاقت کو روکنا ممکن نہیں ہوگا ، تمام اسلامی ممالک کو اس لحاظ سے قریبی تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ اور آئیوری کوسٹ کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور ان میں ترقی کی صلاحیت موجود ہے ، اگرچہ فاصلے بہت دور ہیں مگر آئیوری کوسٹ کے عوام اور ترک عوام کا بھائی چارہ مضبوط ہے ۔