صدر رجب طیب اردوان، سربیا کے سرکاری دورے پر

سربیا کے صدارتی محل میں صدر سرب صدر الیگزینڈر ووجچ نے  صدر ایردوان  کا سرکاری تقریب سے استقبال کیا

2197596
صدر رجب طیب اردوان، سربیا کے سرکاری دورے پر

صدر رجب طیب اردوان، سربیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔

سربیا کے صدارتی محل میں صدر سرب صدر الیگزینڈر ووجچ نے  صدر ایردوان  کا سرکاری تقریب سے استقبال کیا ۔

بعدازاں  ایردوان اور ووجچ  کے درمیان بلمشافہ  مذاکرات ہوئے۔

دونوں صدور اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی معاہداتی بنیاد کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مختلف معاہدوں پر دستخط کرنے کا منصوبہ ہے۔

ترکیہ اور سربیا کے درمیان تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا جا رہا ہے۔

صدر ایردوان کے رابطوں کے دائرہ کار میں ایک بزنس فورم  کا بھی اہتمام ہو گا ۔  اس فورم  میں ایردگان ترک اور سربی کاروباری  شخصیات کےساتھ بھی یکجا ہوں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں