صدر ایردوان سربیا اور البانیہ کے دورے پر روانہ ہو گئے

ایوان صدر کے شعبہ اطلاعات کے مطابق 10 سے 11 اکتوبر تک ہونے والی ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا اور مختلف شعبوں میں موجودہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

2196974
صدر ایردوان سربیا اور البانیہ کے دورے پر روانہ ہو گئے

صدر رجب طیب ایردوان البانیہ اور سربیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ایوان صدر کے شعبہ اطلاعات کے مطابق 10 سے 11 اکتوبر تک ہونے والی ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا اور مختلف شعبوں میں موجودہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دورے کے  دوران صدر ایردوان دونوں ممالک میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ اعلی سطحی تعاون کونسل کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

البانیہ کے وزیر اعظم ایدی راما کی شرکت کے ساتھ ، ایردوان بلقان کی سب سے بڑی مسجد تیرانا نماز گاہ مسجد کا افتتاح کریں گے  جسے ترکیہ کی مالی اعانت حاصل ہے۔

بعد ازاں ایردوان بلغراد جائیں گے اور سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ کے ساتھ ایک کاروباری فورم میں شرکت کریں گے۔

ان دوروں کی وجہ سے دوطرفہ تعلقات کی معاہدوں کی بنیاد کو فروغ دینے کے لئے مختلف معاہدوں پر دستخط کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

مذاکرات میں موجودہ عالمی اور علاقائی امور بشمول بلقان میں پیش رفت، غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور لبنان پر اسرائیلی حملوں پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں