غزہ کے بہادر سپوتوں کے لیے خیر سگالی کا پیغام بھیجتے ہیں :ایردوان

صدر نے کہا کہ بین الاقوامی قانون، بنیادی انسانی حقوق اور آزادی، جنگ کے قوانین، انسان اور انسانیت کے تمام قدریں پامال کی گئی ہیں لیکن وہ کچھ بھی کریں وہ غزہ کے لوگوں کے مزاحمتی  عزم  کو توڑ نہ سکیں گے

2195112
غزہ کے بہادر سپوتوں کے لیے خیر سگالی کا پیغام  بھیجتے ہیں :ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ  اپنے تمام وسائل کے ساتھ غزہ کے بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہنے کا عزم رکھتا ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول میں اپنی پارٹی  کے رابطہ  پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ اسرائیل کی غزہ کے لوگوں کے خلاف نسل کشی کا ایک سال مکمل ہونے والا ہے گزشتہ  364 دنوں میں 17 ہزار سے زائد بچوں، ہزاروں عورتوں، بوڑھوں، عام شہریوں، ڈاکٹروں، اور صحافیوں کو بے رحمی سے شہید کیا گیا ہے جبکہ پوری دنیا کے سامنے 50 ہزار کے قریب معصوم لوگوں کا قتل ہوا ہے۔

صدر نے کہا کہ بین الاقوامی قانون، بنیادی انسانی حقوق اور آزادی، جنگ کے قوانین، انسان اور انسانیت کے تمام قدریں پامال کی گئی ہیں۔ 360 مربع کلومیٹر کے اندر کوئی بھی جرم کوئی بھی بربریت نہیں بچی، لیکن وہ کچھ بھی کریں وہ غزہ کے لوگوں کے مزاحمتی  عزم    کو توڑ نہ سکیں گے۔

غزہ کے بھائی تمام مشکلات کے باوجود 364 دنوں سے صہیونی جارحیت کے خلاف بہادری سے لڑ رہے ہیں۔

ایردوان نے فلسطین کے بہادر بیٹوں کے لیےاپنا  خیر سگالی کا پیغام بھیجا  اور کہا کہ ترکیہ اپنے تمام وسائل کے ساتھ غزہ کے بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

ایردوان نے کہا کہ اسرائیل کے لبنان پر حملوں کے بعد سب سے طاقتور ردعمل دینے والے ممالک میں ترکیہ شامل ہے، اسرائیلی حکومت کے تمام علاقے کو خون میں ڈبونے کے لیے جو گندے منصوبے ہیں ان کی شناخت کرنے والا اور ان کے نتائج کے بارے میں انسانیت کو متنبہ کرنے والا بھی ترکیہ ہے۔



متعللقہ خبریں