ترکیہ: ہم، اپنے جنوب میں دہشت گردی کوریڈور بنانے کی اجازت نہیں دیں گے
جرّی ترک مسلح افواج نے شام کے شمال میں آپریشن کر کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 4 دہشت گرد غیر فعال کر دیئے ہیں: ترکیہ وزارت دفاع
2194800
شام کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 4 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
ترکیہ وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم، اپنے جنوب میں دہشت گردی کوریڈور بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جرّی ترک مسلح افواج نے شام کے شمال میں فرات ڈھال علاقے میں دہشت گرد عناصر کی نشاندہی کے بعد آپریشن کر کے PKK/YPG کے 4 دہشت گرد غیر فعال کر دیئے ہیں"۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم، علاقے سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک، اپنی جدو جہد کو بھر پور عزم و ارادے کے ساتھ جاری رکھیں گے"۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: اردوعان۔سوڈانی ملاقات
صدر رجب طیب اردوعان نے استنبول میں عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی کے ساتھ ملاقات کی