ترکیہ: اسرائیل کا لبنان پر برّی حملہ ایک قبضہ کاروائی ہے

اسرائیل کا برّی حملہ ایک غیر قانونی قبضہ ہے۔ اس حملے کا فوری طور پر بند ہونا اور اسرائیلی فوجیوں کا لبنانی زمین سے نکلنا ضروری ہے: ترکیہ وزارت خارجہ

2193430
ترکیہ: اسرائیل کا لبنان پر برّی حملہ ایک قبضہ کاروائی ہے

ترکیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا لبنان پر برّی حملہ ایک غیر آئینی قبضہ کاروائی ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے موضوع سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ "اسرائیل نے لبنان کے خلاف برّی حملے شروع کر کے اس ملک کی زمینی سالمیت و خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔ برّی حملہ  ایک غیر قانونی قبضہ ہے۔ اس حملے کو فوراً بند کیا جانا اور اسرائیلی فوجیوں کا لبنانی زمین سےنکلنا ضروری ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ" اس حملے نے محض علاقائی ممالک ہی نہیں غیر علاقائی ممالک کے استحکام و سلامتی کو بھی ہدف بنایا ہے۔ اس خطرناک قبضہ کاروائی کے نتیجے میں نقل مکانی کی لہر شروع ہو جائے گی اور دنیا بھر میں انتہا پسندوں کی حوصلہ افزائی ہو گی ۔ یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ حالات اسرائیل کو سیاسی و عسکری امداد دینے والے ممالک کو بھی متاثر کریں گے"۔  

مزید کہا گیا ہے کہ "اقوام متحدہ  سلامتی کونسل کو بین الاقوامی قانون کی ضرورت کو پورا کرنا اور لبنان پر قبضے کی خاطر شروع کئے گئے اس حملے کے مقابل حفاظتی اقدامات کرنے چاہیں۔ اسرائیل کا سرزد کردہ ہر جُرم آئین اور اقوام متحدہ کی شرائط پر لگائی گئی ضرب کی حیثیت رکھتا ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "علاقے میں قیام امن کے لئے ضروری اقدامات میں "غزّہ میں فوری اور پائیدار فائر بندی "کو سرفہرست حیثیت حاصل ہے۔ غزّہ میں امن کی یقین دہانی پوری انسانیت کی ذمہ داری ہے"۔



متعللقہ خبریں