ترکیہ: اسرائیلی حملوں کے مقابل وینزویلا کا موقف قابلِ ستائش ہے

ہم، اسرائیلی حملوں کے مقابل ایک باوقار موقف کا مظاہرہ کرنے پر وینزویلا کو مبارکباد پیش کرتے ہیں: نائب صدر جیودت یلماز

2192988
ترکیہ: اسرائیلی حملوں کے مقابل وینزویلا کا موقف قابلِ ستائش ہے

ترکیہ کے نائب صدر جیودت یلماز نے دارالحکومت انقرہ میں وینزویلا کی نائب صدر اور وزیر پیٹرول ڈیلسی روڈریگز کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

ملاقات ترکیہ صدارتی سوشل کمپلیکس میں طے پائی اور مذاکرات میں علاقائی و عالمی مسائل کے ساتھ ساتھ تعلیم، ثقافت اور تجارت کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے امکانات پر بات چیت کی گئی ہے۔

مذاکرات میں جیودت یلماز نے وینزویلا میں 28 جولائی کے صدارتی انتخابات میں نکولس مادورو کی کامیابی اور عہدہ صدارت پر مکرّرتعیناتی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

یلماز نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے باہمی تجارتی حجم کو 3 بلین ڈالر تک لانے اور باہمی تجارت کے فروغ کے لئے مزید اقدامات کرنا ضروری ہے۔ علاوہ ازیں توانائی و سیاحت کے شعبوں میں بھی باہمی تعاون میں اضافے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اسرائیلی حملوں کے مقابل  ایک باوقار موقف کا مظاہرہ کرنے پر بھی وینزویلا کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ وینزویلا اپنے مسائل کو بذریعہ ڈائیلاگ حل کرنے  کی حد تک بالغ جمہوری ساخت اور اداراتی صلاحیت کا حامل ملک ہے۔

روڈریگز نے بھی صدر رجب طیب ایردوان اور صدر نکولس مادورو کے درمیان قابلِ قدر تعلق کی طرف اشارہ کیا اور نائب صدر جیودت یلماز کو باہمی تعاون  کے امکانات میں اضافے کے زیرِ مقصد دورہ وینزویلا کی دعوت دی ہے۔



متعللقہ خبریں