نتن یاہو بیرونی دباو سے بچنے کے لیے جنگ کے حدود دربعے کو وسعت دے رہے ہیں، عمر چیلک
صدر رجب طیب ایردوان نے پہلے ہی نشاندہی کی تھی کہ نیتن یاہو کے قتل عام کا نیٹ ورک خطے میں جنگ پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے
اک پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے کہا ہے کہ "اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اپنی حکومت پر دباؤ سے بچنے کے لیے جنگ کو وسعت دینے کے درپے ہیں"۔
عمر چیلک نے اپنی پارٹی کے انقرہ صوبائی ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام غیر سرکاری تنظیموں کے اجلاس کے بعد سوالات کا جواب دیا۔
چیلک نے اس بات پر زور دیا کہ نیتن یاہو حکومت بین الاقونین سے بچنے اور اس پر دباؤ کو دور کرنے کے لیے جنگ کو وسعت دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
"(نیتن یاہو کی حکومت) چاہتی ہے کہ جنگ لبنان سے لے کر ایران تک وسیع علاقے تک پھیل جائے۔ اس کا کسی بھی طرح سے اسرائیل کے دفاع سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ مکمل طور پر نیتن یاہو کے قتل عام کے نیٹ ورک کے سیاسی حساب کتاب سے تعلق رکھتا ہے۔"
عمر چیلک نے اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ صدر رجب طیب ایردوان نے پہلے ہی نشاندہی کی تھی کہ نیتن یاہو کے قتل عام کا نیٹ ورک خطے میں جنگ پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔
"جب ہم دیکھتے ہیں کہ نیتن یاہو کے قتل عام کا نیٹ ورک منظم طریقے سے لبنان اور دیگر جگہوں پر جنگ پھیلانے کے لیے سرگرم ہے، تو ایک بار پھر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہمارے صدر کتنے درست تھے۔ جلد یا بدیر قتل عام کا نیٹ ورک بین الاقوامی عدالتوں میں آجائے گا ، وہ اس سے کسی طرح بچ نہیں سکتے، انہیں اپنے کیے کی سزا ضروربھگتنی پڑے گی۔"
متعللقہ خبریں
ترکیہ، فلسطین کے ساتھ ہے، اتوار کے دن ملک بھر میں عوام سڑکوں پر ہوں گے
چھ اکتوبر بروز اتوار ترکیہ بھر میں فلسطین کے ساتھ اظہارِ تعاون کے لئے مارچ کی جائے گی