ترکیہ: صدر رجب طیب ایردوان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل کمیٹی سے خطاب کریں گے
خطاب میں صدر ایردوان بین الاقوامی برادری سے اسرائیلی حملوں کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کریں گے
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی سے خطاب کریں گے۔
اقوام متحدہ کے 79 ویں جنرل کمیٹی اجلاس میں 'غزّہ پر حملے' صدر ایردوان کے ایجنڈے کا موضوع ہوں گے۔
یہ صدر ایردوان کا جنرل کمیٹی سے 14 واں خطاب ہو گا۔ خطاب میں صدر ایردوان بین الاقوامی برادری سے اسرائیلی حملوں کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کریں گے۔ اپنی مصروفیات کے دوران وہ دیگر حکام کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کا جنرل کمیٹی اجلاس ہر سال امریکہ کے شہر نیویارک میں منعقد ہوتا ہے۔ حالیہ اجلاس کمیٹی کا 79 واں اجلاس ہے اور 22 ستمبر کو "مستقبل کا سربراہی اجلاس" کے زیرِ عنوان افتتاحی نشست سے شروع ہو رہا ہے۔
اجلاس سے عالمی سربراہان کے خطاب کی نشست 24 ستمبر کو شروع ہو گی۔ صدر ایردوان نشست کے پہلے دن اور تیسرے نمبر پر خطاب کریں گے۔
اجلاس میں 190 ممالک سے اعلیٰ سطحی شرکت متوقع ہے۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ، فلسطین کے ساتھ ہے، اتوار کے دن ملک بھر میں عوام سڑکوں پر ہوں گے
چھ اکتوبر بروز اتوار ترکیہ بھر میں فلسطین کے ساتھ اظہارِ تعاون کے لئے مارچ کی جائے گی