سرخ اور گرے کیٹیگری پر مطلوب 2 دہشتگرد مارے گئے: ترک وزیر داخلہ
وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے بتایا ہے کہ دیار بکر کے دیہی علاقے لیجہ میں جاری گُرز 14 آپریشن کے نتیجے میں سرخ بلیٹن پر مطلوب زراو تاش عرف حبون پیرو آمد اورگرے کیٹیگری پر مطلوب فہمی باش کرد عرف بوتان نامی دہشتگردوں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔
2188217

وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔
علی یرلی قایا نے بتایا ہے کہ جھڑپ کے نتیجے میں سرخ کیٹیگری پر مطلوب زراو تاش اور گرے کیٹیگری پر مطلوب فہمی باش کرد کو ہلاک کرتے ہوئے ان کا اسلحہ بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں گیا ،ان ملعون دہشتگردوں نے ہمارے تین حفاظتی اہلکاروں اور پانچ عام شہریوں کو شہید جبکہ 4 کو زخمی کیا تھا۔