صدر ایردوان کی طرف سے "بائیکاٹ" پیغام
صدر رجب طیب ایردوان نے 'بائیکاٹ' نامی گیت کو سوشل میڈیا پیج سے شیئر کر کے فلسطین کے ساتھ اتحاد و تعاون کا اظہار کیا ہے
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے مصنوعی ذہانت سے بنائے گئے 'بائیکاٹ' نامی گیت کو سوشل میڈیا پیج سے شیئر کر کے فلسطین کے ساتھ اتحاد و تعاون کا اظہار کیا ہے۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم اپنی آواز، الفاظ، دعاوں، انسانی امداد اور تمام امکانات کے ساتھ غزّہ کے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ ہم ان کی باعزّت اور باوقار جدوجہد کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرتے رہیں گے"۔
صدر ایردوان نے اپنے پیغام کے ساتھ "بائیکاٹ" نامی گیت کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں اسرائیل کے فلسطین پر کئے گئے بم حملوں، بم دھماکوں سے بھاگتے فلسطینی بچوں، بائیکاٹ کی گئی مصنوعات اور دنیا بھر سے فلسطین کے ساتھ تعاون مظاہروں کے مناظر کو جگہ دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ "بائیکاٹ" نامی گیت کے تخلیق کار انصاف و ترقی پارٹی کے استنبول اسمبلی ممبر اور فنکار 'یوجل آرزین حاجی اوعل لر' ہیں اور گیت مصنوعی ذہانت سے بنایا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ کے 81 اضلاع میں فلسطین کے ساتھ اظہارِ تعاون کے جلوس
استنبول کا جلُوس اُسکودار سے شروع ہوا اور اس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی