ترکیہ: مسلح افواج کے سربراہ کی نیٹو عسکری کمیٹی اجلاس میں شرکت
ترکیہ مسلح افواج کے سربراہ جنرل متین گُرآق نے پراگ میں منعقدہ نیٹو عسکری کمیٹی اجلاس میں شرکت کی
2187357
ترکیہ مسلح افواج کے سربراہ جنرل متین گُرآق نے 13 تا 15 ستمبر 2024 کو رکن ممالک کی شرکت سے جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں منعقدہ نیٹو عسکری کمیٹی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کے دائرہ کار میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل متین گُر آق نے اسپین مسلح افواج کے سربراہ ایڈمرل تھیوڈورو لوپز کالڈیرون، ہالینڈ مسلح افواج کے سربراہ جنرل اونو ایکلشیم، امریکہ مسلح افواج کے سربراہ جنرل چارلس کیو۔بروان جے آر اور پولینڈ مسلح افواج کے سربراہ جنرل ویسلاو کوکولا کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کئے ہیں۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: ایردوان۔گاشی ملاقات
بند کمرے کی ملاقات میں ترکیہ قومی اسمبلی کے اسپیکر نعمان قورتولمش نے بھی شرکت کی