حماس کے سیاسی بیرو کے رہنماوں کی ترک قومی خفیہ سروس کے سربراہ سے ملاقات
انسانی المیہ رونما ہونے والے غزہ میں مستقل جنگ بندی کو یقینی بنانے اور خطے میں مزید انسانی امداد پہنچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کا جائزہ
قومی خفیہ سروس کے ڈائریکٹر ابراہیم قالن نے انقرہ میں حماس کے سیاسی بیورو کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کی موجودہ صورتحال اور یرغمالیوں کے تبادلے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں انسانی المیہ رونما ہونے والے غزہ میں مستقل جنگ بندی کو یقینی بنانے اور خطے میں مزید انسانی امداد پہنچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے دوران مذاکراتی عمل میں حماس کے تعمیری اور مثبت رویے کو اجاگر کیا گیا اور اس بات کا ذکر کیا گیا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں سے تعلق رکھنے والی متفقہ تجویز کے متن میں نئی شرائط شامل کرنے سے جنگ بندی کے عمل کو مشکل بنا دیا ہے۔
قومی خفیہ سروس اس سلسلے میں ایک اہم کردار سنبھال کر حماس کے حکام بالا، اسرائیل۔ مصر، قطر اور امریکہ سمیت تمام تر طرفین کے ساتھ وسیع پیمانے کی سفارتی کوششیں کر رہی ہے۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ اور سربیا کے درمیان تعلقات میں دن بدن مضبوطی آ رہی ہے، صدر ایردوان
سربیا میں ترک فرموں کی جانب سے روز گار پیدا کرنے والی سرمایہ کاری میں ہر گزرتے دن اضافہ ہو رہا ہے
صدر رجب طیب اردوان، سربیا کے سرکاری دورے پر
سربیا کے صدارتی محل میں صدر سرب صدر الیگزینڈر ووجچ نے صدر ایردوان کا سرکاری تقریب سے استقبال کیا