عالمی برادری کو اسرائیل کی غاصبانہ پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے، صدر ایردوان
ہمیں ایک ایسے عالمی طرز حکمرانی کے ڈھانچے کو یقینی بنانا چاہیے جس میں نہ صرف وہ ممالک جو خوشحالی کی ایک خاص سطح کو حاصل کر چکے ہیں بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن معاشروں کو بھی نمائندگی حاصل ہو۔
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کو اسرائیل کی غاصبانہ پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔
"یو این فیوچر سمٹ گلوبل کال" آن لائن پروگرام میں ایک ویڈیو پیغام بھیجتے ہوئے، صدر ایردوان نے سربراہان مملکت و حکومت اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو سلام پیش کیا۔
ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل کی نشاط کے لیے سب سے پہلے امن کی ضرورت ہونےپر زور دیتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ:"دہشت گردی، اسلام اور زینو فوبیا، غیرقانونی نقل مکانی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز جیو پولیٹیکل جھٹکوں کی شدت میں اضافہ کرتے ہیں۔ ہم اس کی سب سے تکلیف دہ مثال مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ میں 11 ماہ سے دیکھ رہے ہیں۔ہمیں ایک ایسی صورتحال کا سامنا ہے جس میں 17 ہزار بچوں سمیت 41 ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، ایک لاکھ سے زائد زخمی اور تقریباً پورا غزہ تباہ ہو چکا ہے۔ اسرائیل کی غاصبانہ پالیسیوں کے خلاف عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کو اپنی آواز بلند کرنا لازم و ملزوم ہے۔ ہم میں سے کوئی بھی ایسی دنیا میں خود کو محفوظ نہیں سمجھ سکتا جہاں بچے بموں سے مر رہے ہوں۔ہم بطور ترکیہ ظلم کے خلاف اور مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، اور ہم اس انسانی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔"
صدر ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اس عالمی طرز حکمرانی کے ڈھانچے کو یقینی بنانا چاہیے جس میں نہ صرف وہ ممالک جو خوشحالی کی ایک خاص سطح کو حاصل کر چکے ہیں بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن معاشروں کو بھی نمائندگی حاصل ہو۔
جناب ایردوان نے کہا، "ہمیں اپنے معاشروں کو ہر قسم کے نفرت انگیز بیانات، نسل پرستی اور انتہائی دائیں بازو کی تحریکوں سے بچانا ہے جو ہمارے معاشروں کو زہر آلود کرتی ہیں۔"