ہم ترکیہ کو قریب سے جاننے اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، ایردوان

صدر ایردوان نے استنبول میں مرمرہ یونیورسٹی رجب طیب ایردوان کمپلیکس ایجوکیشنل بلڈنگز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

2187083
ہم ترکیہ کو قریب سے جاننے اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ 3 براعظموں اور7 موسموں  پر صدیوں تک حکمرانی کرنے کے باوجود ہم ایک ایسی ریاست ہیں جس کی تاریخ میں نوآبادیاتی نظام  جیسا عیب موجود نہیں۔

صدر ایردوان نے استنبول میں مرمرہ یونیورسٹی رجب طیب ایردوان کمپلیکس ایجوکیشنل بلڈنگز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال  ترکیہ  سے ہزاروں طلباء بیرون ملک تعلیم کے لیے جاتے ہیں اور 198 مختلف ممالک کے تقریباً 3 لاکھ 40 ہزار طلباء نے ترکیہ میں تعلیم حاصل کی ہے، ایردوان نے کہا کہ ہم اہل، سیکھنے اور تحقیق کرنے کے شوقین ہیں اور  کامیاب طلباء کی ترکیہ کو جاننے،  ترک ثقافت اور زبان سیکھنے کے خواہاں طلبا کی  ترکیہ کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

صدر نے کہا کہ تاہم حالیہ برسوں میں نسل پرست فاشٹ جن کی جڑیں بیرون ملک میں ہیں  نے ترکیہ کی ان کوششوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنی شروع کر دی ہیں اور کہ ترکیہ میں نسل پرستی کے نام پر  ہمارے ملک کے ساتھ دشمنی  کی ہے۔

ایردوان نے کہا کہ "ایک ملک اور قوم کے طور پر ہم نے کبھی بھی لوگوں کے ساتھ ان کی رنگت، ان کے آبائی وطن، زبان کے معاملے میں کبھی تفریق بازی سے کام نہیں لیا۔ہم نے تین بر اعظموں پر حکومت کی ہے  لیکن اس کے باوجود ہم پر سامراجیت کا دھبہ نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں