ترکیہ کا ویتنام کے عوام کے ساتھ اظہارِ تعزیت
ہم ویتنام کے عوام کے ساتھ تعزیت اور دِلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں: ترکیہ وزارت خارجہ
ترکیہ نے یاگی طوفان میں جانی نقصان کی وجہ سے ویتنام کے عوام کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
ترکیہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہمیں، یاگی طوفان کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر شدید افسوس ہے اور ہم ویتنام کے عوام کے ساتھ تعزیت اور دِلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں"۔
واضح رہے کہ ویتنام کے شمال میں یاگی طوفان اور طوفان کے باعث ہونے والے حادثات کے سبب 197 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ویتنام محکمہ آفات و ہنگامی حالات نے طوفان کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ طوفان میں سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ طوفان میں لاپتہ ہونے والے 58 افراد کی تلاش جاری ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان بھیجا جائے گا۔
ملک کے شمالی ساحلی علاقوں سے 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ اور سربیا کے درمیان تعلقات میں دن بدن مضبوطی آ رہی ہے، صدر ایردوان
سربیا میں ترک فرموں کی جانب سے روز گار پیدا کرنے والی سرمایہ کاری میں ہر گزرتے دن اضافہ ہو رہا ہے