اسرائیل امن کے حامیوں کو بھی نشانہ بناتا ہے، ترک وزیر خارجہ
غزہ میں جو کچھ ہوا اس نے ضمیر زندہ ہونے والے ہر کسی کو دکھی کیا ہے
وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ترک شہری ایکٹیوسٹ عائشہ نور ایزگی ایگی کا قتل اس بات کا مظہر ہےکہ اسرائیل امن کے حامیوں کو بھی نشانہ بناتا ہے۔
وزیر فیدان نے یہ بیان مصر کے دارالحکومت قاہرہ عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کی 162ویں عام کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بعد اس ملک سے روانگی سے قبل دیا۔
6 ستمبر کو اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے قتل کی جانے والی ترک نژاد امریکی شہری عائشہ نور کا حوالہ دیتے ہوئے فیدان نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا اس نے ضمیر زندہ ہونے والے ہر کسی کو دکھی کیا ہے۔
ایگی کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے فیدان نےایگی کے قتل کے حوالے سے کہا، "اس واقعے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل امن کے حامیوں کو بھی نشانہ بناتا ہے۔ یقیناً ہم قانونی نقطہ نظر سے اس قتل کی پیروی کریں گے۔ ہم بہن عائشہ نور کے غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔"
باور رہے کہ ترک نژاد امریکی شہری عائشہ نور ایزگی 6ستمبر کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نبولس کے بیطہ قصبے میں قبضے مخالف مظاہرے کے دوران اسرائیلی گولی سر پر لگنے سے جان کی بازی ہار گئی تھیں۔