ترکیہ: PKK/YPG کے 13 دہشت گرد غیر فعال کر دیئے گئے
ہم، وطن عزیز کی خاطر دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد کو پوری قوّت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں: ترکیہ وزارت دفاع
2185529
شام اور عراق کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 13 دہشت گرد غیر فعال کر دیئے گئے ہیں۔
ترکیہ وزارت دفاع نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم، وطن عزیز کی خاطر دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد کو پوری قوّت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہماری جرّی مسلح افواج نے شام اور عراق میں دہشت گرد عناصر کی نشاندہی کے بعد آپریشن کر کے شام کے شمالی، فرات ڈھال آپریشن کے، علاقے میں PKK/YPG کے 11 دہشت گردوں اور عراق کے شمالی علاقے غارا میں PKK کے 2 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا ہے"۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ کے 81 اضلاع میں فلسطین کے ساتھ اظہارِ تعاون کے جلوس
استنبول کا جلُوس اُسکودار سے شروع ہوا اور اس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی