ترکیہ 60 ملین سیاحوں کے ہدف تک پہنچ جائے گا، صدر ایردوان
گزشتہ سال 17 ملین 3 لاکھ 70 ہزار سیاحوں نے استنبول کی سیر کی اور ترکیہ نے دنیا کے چاروں گوشوں سے آنے والے 56 ملین 7 لاکھ سیاحوں کی میزبانی کی تھی
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ سیاحت کا سیزن اچھا گزراہے اور ترکیہ 60 ملین سیاحوں کے ہدف تک پہنچ جائے گا۔
ایردوان نے صدارتی کابینہ کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کیا۔
صدر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یکم ستمبر کو خدمات کا آغاز کرنے والا رِکسوس ڈاک یارڈ استنبول ہوٹل استنبول کی سیاحت اور اس کو متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال 17 ملین 3 لاکھ 70 ہزار سیاحوں نے استنبول کی سیر کی اور ترکیہ نے دنیا کے چاروں گوشوں سے آنے والے 56 ملین 7 لاکھ سیاحوں کی میزبانی کی تھی، ہمارا مسال کا ا ہدف 60 ملین سیاح اور 60 بلین ڈالر سیاحتی آمدنی ہے۔
ہم نے سال کے پہلے 7 مہینوں میں اپنے ملک میں 35 ملین سیاحوں کی میزبانی کی۔ ہمارے خطے میں جھڑپوں کے باوجود ہمارا سیاحتی سیزن اچھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم سیاحت میں اپنے 2024 کے اہداف حاصل کر لیں گے۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ کے 81 اضلاع میں فلسطین کے ساتھ اظہارِ تعاون کے جلوس
استنبول کا جلُوس اُسکودار سے شروع ہوا اور اس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی