ترکیہ: مصر سے 12 سال بعد انقرہ کا صدارتی دورہ

صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی آج  پہلی دفعہ سرکاری دورے پر ترکیہ تشریف لا رہے ہیں

2182968
ترکیہ: مصر سے 12 سال بعد انقرہ کا صدارتی دورہ

ترکیہ کا دارالحکومت انقرہ 12 سال کے بعد مصر سے صدارتی دورے کی میزبانی کر رہا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی آج  پہلی دفعہ سرکاری دورے پر ترکیہ تشریف لا رہے ہیں۔

صدر ایردوان، بیش تیپے میں سرکاری تقریب کے ساتھ مہمان صدر کا خیر مقدم کریں گے۔

دونوں صدر  ترکیہ۔مصر  اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کی سربراہی کریں گے۔

مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم کو 10 بلین سے 15 بلین ڈالر کرنے کے ہدف  تک رسائی کے مراحل کا جائزہ لیا جائے گا ۔ مذاکرات میں  توانائی ، صحت، سیاحت اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں طویل المدت ساجھے داری امکانات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

اسرائیل کی طرف سے غزّہ میں جاری نسل کشی  اور علاقے کے لئے انسانی امداد کے موضوعات بھی دورے کے مذاکراتی ایجنڈے پر ہوں گے۔

ایردوان اور سیسی غزّہ میں فی الفور فائر بندی ، علاقائی مسائل کے پائیدار حل ، امن اور استحکام کے لئے ممکنہ مشترکہ اقدامات کا جائزہ لیں گے۔



متعللقہ خبریں