سیواس کانگریس کے 105 سال ،صدر کا خصوصی پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  105 سال قبل سیواس میں  وطن کی آزادی و اس کی محبت سے جلنے والی مشعل آج بھی  مہذب تمدن کے راستے پر ہماری رہنمائی کر رہی ہے۔

2183071
سیواس کانگریس کے 105 سال ،صدر کا خصوصی پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  105 سال قبل سیواس میں  وطن کی آزادی و اس کی محبت سے جلنے والی مشعل آج بھی  مہذب تمدن کے راستے پر ہماری رہنمائی کر رہی ہے۔

 صدر ایردوان نے سیواس کانگریس کی 105 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پیغام میں اس بات کا اظہار کیا ۔

 صدر نے اپنے پیغام میں  کہا کہ  سیواس کانگریس کے دوران  ہر قسم کی مشکلات و مصائب کے باوجوداتحاد و اخوت کے جذبے سے سرشار ترک قوم نے جنگ استقلال کو کامرانی سے ہمکنار کروایا ،یہ جدوجہد  ہمارے درخشاں مستقبل کا نقطہ آغاز بننے سمیت جمہوری روایات و اقدار کی تفویض کے لیے بھی مشعل راہ بنی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج سے 105 سال قبل سیواس میں آزادی وطن اور اس کی محبت میں  روشن کی گئی مشعل آج بھی  مہذب تمدن کے راستے پر ہماری رہنمائی کر رہی ہے، ہمیں یقین ہے کہ اپنی شاندار تاریخ  پر فخر کرنے والے ہمارے اجداد کی قربانیوں کو مثال بناتے ہوئے اسی جذبے اور شعور کی طاقت سے ہماری نوجوان نسل  ترکیہ کو  اس صدی کا ستارہ بنانے کے ہدف کو شرمندہ تعبیر کرے گی ۔

 صدر نے مزید کہا کہ ہم سیواس کانگریس کی روشنی میں جمہوریہ ترکیہ کی  داغ بیل بننے والے اصولوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیش قدمی میں مصروف ہیں،سیواس کانگریس کی سالگرہ کے موقع پر ہم بالخصوص مصطفی کمال اتاترک سمیت  آزادی وطن کے تمام   جیالوں کو احترام سے یاد کرتے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں