ترکیہ: MIT کا کامیاب آپریشن، موساد کا جاسوس گرفتار
خفیہ ایجنسی مِت نے کامیاب آپریشن کر کے ترکیہ میں موساد کے جاسوس کو گرفتار کر لیا
ترکیہ خفیہ ایجنسی 'MIT' نے اسرائیل خفیہ ایجنسی موساد کا کرنسی نیٹ ورک پکڑ لیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق خفیہ ایجنسی مِت نے کامیاب آپریشن کر کے ترکیہ میں موساد کے ایجنٹ 'لیریڈون ریکس ہیپی' کو گرفتار کر لیا ہے۔
ریکس ہیپی ترکیہ میں موساد کا کرنسی نیٹ ورک چلا رہا اور ترکیہ اور شام میں اپنی ایجنٹوں کو کرنسی ٹرانسفر کر رہا تھا۔
جاسوس ، موساد کے احکامات پر ڈرون شوٹنگ کر رہا ،فلسطین کے سیاسی حکام کے خلاف نفسیاتی پروپیگنڈہ چلا رہا، شامی فرنٹ سے معلومات جمع کر رہا اور ترکیہ میں اپنے جاسوسوں کو ادائیگیاں کر رہا تھا۔
ترکیہ خفیہ ایجنسی 'مِت 'نے ریکس ہیپی کے بینک اکاونٹوں کی تمام مالی نقل و حرکت کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ کوسووا کا شہری یہ جاسوس 25 اگست کو ترکیہ میں داخل ہوا اور 30 اگست کو اسے استنبول میں حراست میں لے لیا گیا ۔ عدالت کے حکم پر جاسوس کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
ترکیہ خفیہ ایجنسی مِت کے آپریشنوں نے ثابت کر دیا ہے کہ موساد کو کوسووا اور مشرقی یورپی ممالک سے مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں شامی ایجنٹوں کو کرپٹو کرنسی میں ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: صدر رجب طیب ایردوان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل کمیٹی سے خطاب کریں گے
خطاب میں صدر ایردوان بین الاقوامی برادری سے اسرائیلی حملوں کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کریں گے