صدر ایردوان کا علی ایف کوٹیلی فون،پارٹی کی کامیابی پر مبارک باد

بات چیت میں صدر ایردوان نے آذربائیجان میں ہوئے پارلیمانی انتخابات میں بر سر قتدار نیو آذربائیجان پارٹی کی کامیابی پر مبارک باد دی

2182573
صدر ایردوان کا علی ایف کوٹیلی فون،پارٹی کی کامیابی پر مبارک باد

صدر رجب طیب ایردوان  نے آذربائیجانی ہم منصب الہام علی ایف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

 صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، اس بات چیت میں صدر ایردوان نے آذربائیجان میں ہوئے پارلیمانی انتخابات میں بر سر قتدار نیو آذربائیجان پارٹی کی کامیابی پر مبارک باد دی ۔

  ایردوان  نے کہا کہ یہ انتخابی نتائج، علی ایف اور ان کی سیاسی جماعت  پربرادر آذربائیجانی عوام کے اعتماد کا مظہر ہیں۔

علاوہ ازیں، صدر ایردوان نے  اس بات کی اہمیت بھی اجاگر کی کہ 30 سال بعد  پہلی بار قبضے سے آزاد کرائے گئے علاقوں کا ان انتخابات میں حصہ لینا کافی اہم رہا  ہے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز ہوئے پارلیمانی انتخابات میں  برسر اقتدار نیو آذربائیجان پارٹی نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں۔



متعللقہ خبریں