ترکیہ نئے آئین کے لئے تیار ہے: ایردوان

ہماری انصاف پالیسی کا اہم ترین ہدف ایک ایسے تیز رفتار اور موئثر عدالتی نظام کا قیام ہے جس کا مرکزِ توجہ انسان ہو: صدر رجب طیب ایردوان

2182418
ترکیہ نئے آئین کے لئے تیار ہے: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ نئے آئین کے لئے تیار ہے۔

صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں آئینی کونسل  کے مرکزی دفتر میں منعقدہ 2024۔2025 آئینی سال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہماری  انصاف پالیسی کا اہم ترین ہدف ایک ایسے تیز رفتار اور موئثر عدالتی نظام کا قیام ہے جس کا مرکزِ توجہ انسان ہو "۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ایک ایسے عدالتی نظام کو ترکیہ صدی  کا ویژن بنایا ہے جو قانون کی بالادستی کی بنیاد پر استوار  ہو، انصاف کی فوری فراہمی کا اہل ہو، قابلِ اعتبار ہو اور نتیجہ خیز ہو۔ ہمارا ہدف ترکیہ کی صدی کو عدالت کی صدی بھی بنانا ہے اور ان اہداف کی تکمیل ہم  نئے سِول آئین کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم  ہر ممکنہ حد تک معاشرے کے ایک وسیع اور مختلف الفکر طبقے کی شرکت اور ایک مشترکہ عقل کے ساتھ اس مرحلے کو چلانے کے آرزو مند ہیں۔ اصل میں ترکیہ ، سوِل سطح سے بنائے گئے ، ہر طبقے پر محیط اور آزادی پسند آئین کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے بدگمانیاں اور تعصب کو آئینی مسئلے کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا اور حزب اختلاف پر تنقید کرتے ہوئے  کہا ہے کہ "حزب اختلاف شہریوں کے آئین سازی کرنے کے موضوع پر ایک ایسی بیچارگی کا شکار ہے جو اس کا مقدر بن چُکی ہے "۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا ہے کہ ہم، یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے نئے آئینی سال میں سیاسی پارٹیوں کے درمیان ڈائیلاگ کی فضاء مستحکم کر کے ان مسائل پر قابو پا لیں گے۔



متعللقہ خبریں