اسرائیلی وزیراعظم کو جوابدہ ہونا پڑے گا:ترک نائب وزیر خارجہ

نائب وزیر خارجہ نوح یلماز نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی حکومت کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ میں جاری قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے

2181603
اسرائیلی وزیراعظم کو جوابدہ ہونا پڑے گا:ترک نائب وزیر خارجہ
nuh yilmaz iit toplantisi.jpg
nuh yilmaz iit toplantisi.jpg
nuh yilmaz.jpg
nuh yilmaz.jpg

نائب وزیر خارجہ نوح یلماز نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی حکومت کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ میں جاری قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔

یلماز نے کیمرون کے دارالحکومت یاؤنڈے میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم  کی 50ویں جنرل اسمبلی اور OIC جموں کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکاء سے خطاب کیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مسجد اقصیٰ کے خلاف اشتعال انگیزی میں شدت آئی ہے، یلماز نے یاد دلایا کہ او آئی سی مقدس مقامات کو حملوں سے بچانے کے لیے قائم کی گئی تھی ، تنظیم کو اپنے قیام اور وجود کی وجہ کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔

یلماز نے 15 اگست کو ترک  پارلیمان  میں فلسطینی صدر محمود عباس کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ معنی خیز تھا کہ صدر عباس نے ترک پارلیمان سے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ہماری زندگیاں غزہ کے بچوں کی  سانسوں  سے زیادہ  قیمتی نہیں ہیں یہ ہم سب کے لیے ایک   لمحہ فکریہ  ہے۔

ترک قبرصی اور مغربی تھریس کی  ترک اقلیت کے بارے میں تشخیص کرتے ہوئے یلماز نے کہا کہ مسلمان ترک قبرصی عوام کئی دہائیوں سے ان پر مسلط کی گئی غیر منصفانہ اور غیر انسانی تنہائی کا شکار ہیں، انہوں نے اپنے مسلمان بھائیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ترکوں کے فطری حقوق کی توثیق کریں اور  قبرصی لوگوں اور ان سے براہ راست رابطہ قائم کریں۔

یلماز نے کہا کہ او آئی سی کو مغربی تھریس کی ترک اقلیت اور 12جزائر میں بسی  ترک  برادری  کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں