غزہ: ٹی آر ٹی عربی کا کیمرہ مین اسرائیلی حملے میں زخمی
بتایا گیا ہے کہ حملے میں ٹی آر ٹی عربی کے کیمرہ مین محمد عز زینین کی آنکھ میں شراپنیل لگنے سے زخم آئے جب کہ ان کے معاون محمد کراجہ اور کئی پریس ممبران بھی زخمی ہوئے۔
2180251
غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس پر اسرائیل کے حملے میں ترک ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن ٹی آر ٹی کا عربی کیمرہ مین زخمی ہوگیا۔
اسرائیلی فوج نے خان یونس میں ناصر ہسپتال کے قریب صحافیوں کے خیمے کے سامنے ایک گاڑی پر حملہ کیا۔
بتایا گیا ہے کہ حملے میں ٹی آر ٹی عربی کے کیمرہ مین محمد عز زینین کی آنکھ میں شراپنیل لگنے سے زخم آئے جب کہ ان کے معاون محمد کراجہ اور کئی پریس ممبران بھی زخمی ہوئے۔
وزارت خارجہ نے اپنے X سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر حملے کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ غزہ میں ٹی آر ٹی کے ارکان پر حملے اسرائیل کی جانب سے حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوششیں ہیں، اسرائیلی انتظامیہ کے ہاتھ خون میں رنگے ہوئے ہیں، ہم ان تمام پریس ممبران کے ساتھ کھڑے ہیں جو پوری فرض شناسی سے کام کرتے ہوئے دنیا کو اسرائیل مظالم سے باخبر رکھتے ہیں۔