ترکیہ: "شفا ہسپتال۔ 14 روزہ وحشت و بربریت" کی نمائش کر دی گئی
"شفا ہسپتال۔ 14 روزہ وحشت و بربریت" دستاویزی فلم تاریخ میں ایک نوٹ کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس فلم میں ہم سب دیکھیں گے کہ اسرائیل کیسے کیسے غیر انسانی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے: یلماز تُنچ
ترکیہ کے وزیر انصاف یلماز تُنچ نے کہا ہے کہ ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن 'ٹی آر ٹی' اور اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کا تصویری اور ویڈیو ریکارڈ فلسطینیوں کی برحق جدوجہد میں دلائل کی حیثیت رکھتا ہے۔
"شفا ہسپتال۔ 14 روزہ وحشت و بربریت" دستاویزی فلم کی گالا نمائش استنبول میں کر دی گئی ہے۔
نمائش کی گالا تقریب سے خطاب میں وزیر انصاف یلماز تُنچ نے کہا ہے کہ ٹی آر ٹی اور اناطولیہ ایجنسی کے جمع کردہ دلائل نے ساری دنیا کے سامنے اسرائیلی جرائم کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ یہ دستاویزی فلم تاریخ میں ایک نوٹ کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس فلم میں ہم سب دیکھیں گے کہ اسرائیل کیسے کیسے غیر انسانی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔
تُنچ نے کہا ہے کہ آج، الشفاء ہسپتال کے، ڈاکٹر ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے، ہسپتال میں کئے گئے مظالم کو، بجلی کی ترسیل منقطع ہونے کے باعث انکیوبیٹر میں رکھے گئے معصوم بچوں کی اندھیرے کمروں میں اموات کو اپنی آنکھوں سے اور ہم نے یہاں دُور سے نہایت کرب و اضطراب کے ساتھ دیکھا ہے۔ جیسے بوسنیا میں نسل کشی کے مرتکب کیفر کردار کو پہنچے اور آج سلاخوں کے پیچھے ہیں اسی طرح نیتان یاہو اور اس کے دہشت گرد حمایتی بھی ایک دن انشااللہ انسانیت کے سامنے حساب دیں گے اور کیفرِ کردار کو پہنچائے جائیں گے۔ اس میں ہمیں ایک رتّی بھر شبہ نہیں ہے"۔
وزیر انصاف یلماز تُنچ نے اناطولیہ ایجنسی کی، اسرائیلی جرائم کے حوالے سے ایک شہادت کی حیثیت کی حامل، کتاب "ثبوت" میں شامل تصاویر کی نمائش بھی دیکھی۔