ترکیہ کی 4 بندرگاہیں دنیا کی ٹاپ 100 بندرگاہوں میں شامل
برطانیہ میں مقیم نیوز پورٹلز میں سے ایک لائیڈز لسٹ نے "ٹاپ 100 پورٹس 2024 رپورٹ" درج کی ہے۔ اس کے مطابق ترکیہ کی 4 بندرگاہیں سرفہرست 100 بندرگاہوں میں شامل ہیں
2179369
ترکیہ کی 4 بندرگاہیں دنیا کی ٹاپ 100 بندرگاہوں میں شامل کرلی گئی ہیں۔
برطانیہ میں مقیم نیوز پورٹلز میں سے ایک لائیڈز لسٹ نے "ٹاپ 100 پورٹس 2024 رپورٹ" درج کی ہے۔
اس کے مطابق ترکیہ کی 4 بندرگاہیں سرفہرست 100 بندرگاہوں میں شامل ہیں ۔
فہرست میں، استنبول امبارلی بندرگاہ 64 ویں، قوجہ ایلی پورٹ 85 ویں، مرسن پورٹ 91 ویں اور تیکرداع بندرگاہ 100 ویں نمبر پر ہے۔
ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے وزیر عبدالقادر اورال اولو نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ کے بحری شعبے نے گزشتہ 22 سالوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور کہا کہ یہ عالمی سمندری سرگرمیوں کے لیے بہت اہم مقام پر ہے۔