ترک-عراق مشترکہ منصوبہ ساز اجلاس آج انقرہ میں ہوگا

ترک امور خارجہ نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں  بتایا کہ یہ ابتدائی اجلاس  نائب وزیر خارجہ نوح یلماز اور عراقی ہم منصب محمد حسین بحر العلوم  کی زیر صدارت منعقد ہوا

2175747
ترک-عراق مشترکہ منصوبہ ساز اجلاس آج انقرہ میں ہوگا

 ترک۔عراق مشترکہ منصوبہ ساز گروپ کا ایک اجلاس انقرہ میں منعقد ہوا ۔

 ترک امور خارجہ نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں  بتایا کہ یہ ابتدائی اجلاس  نائب وزیر خارجہ نوح یلماز اور عراقی ہم منصب محمد حسین بحر العلوم  کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

 پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ اجلاس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے تحت طے شدہ  معاہدوں پر عمل درآمد اور  قائم شدہ  مشترکہ مستقل کمیٹی  کی سرگرمیوں کا  جائزہ لیا گیا ۔

 سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  اجلاس میں  عراق کی جانب سے سلامتی کے شعبے میں  تعاون کےلیے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر غور کرنے کے علاوہ  ترکیہ - عراق اعلی سطحی سلامتی ڈھانچے  کا چوتھا اجلاس آج انقرہ میں ہوگا۔

 علاوہ ازیں ، عراقی وفد  کے دورہ انقرہ کے سلسلے میں  مشترکہ منصوبہ ساز اجلاس کا  باقاعدہ  آغاز آج  وزیر خارجہ خاقان فیدان اور عراقی ہم منصب فواد حسین کی زیر صدارت  کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں