اسرائیلیوں کی مسجد اقصی کی بے حرمتی پر ترکیہ کی مذمت

سینکڑوں بنیاد پرست اسرائیلیوں بشمول وزراء کی طرف سے پولیس کی حفاظت میں مسجد الاقصی پر چھاپہ ایک اشتعال انگیزی ہے

2175199
اسرائیلیوں کی مسجد اقصی کی بے حرمتی پر ترکیہ کی مذمت

ترکیہ کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر  وزرا سمیت سینکڑوں انتہا پسند اسرائیلیوں  پر دھاوا بولنا   اشتعال انگیزی تھی جو  کشیدگی کو مزید  ہوا  دے گا۔

وزارت خارجہ نے اس معاملے پر تحریری بیان جاری کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ''سینکڑوں بنیاد پرست اسرائیلیوں بشمول وزراء کی طرف سے پولیس کی حفاظت میں مسجد الاقصی پر چھاپہ ایک اشتعال انگیزی ہے جو القدس  کی تاریخی حیثیت کی خلاف ورزی ہے اور ہمارے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ کرے گا''۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "اس اشتعال انگیز کارروائی نے ایک بار پھر یہ ظاہر کر دیا ہے کہ اسرائیلی فریق امن کے حصول کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔" عالمی برادری کو غزہ میں اسرائیلی حکومت کی طرف سے کی جانے والی بربریت کو روکنے اور ہمارے پورے خطے کے استحکام کو نشانہ بنانے والے ایسے اقدامات کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کرنی چاہیے۔"

فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والے اسرائیلیوں نے کل صبح سے اسرائیلی پولیس کی سر پرستی  میں مسجد الاقصی پر بڑے گروہوں کی شکل میں دھاوا بولا تھا۔


 



متعللقہ خبریں