ترکیہ اسکالرشپ کے تحت 800 طلبا فارغ التحصیل

ترکیہ میں 180ممالک کے طلبا و طالبات کی میزبانی کی گئی ہے اور  یہ تعداد ہر برس  بڑھ رہی ہے

2174868
ترکیہ اسکالرشپ کے تحت 800 طلبا فارغ التحصیل
turkiye burslari mezuniyet.jpg
turkiye burslari mezuniyet.jpg
turkiye burslari mezuniyet.jpg

800 طلباء ترکیہ اسکالرشپ پروگرام کے تحت   جامعات سے فارغ التحصیل ہو گئے ہیں ۔

ادارہ برائے بیرون ملک  ترک و اقربا   معاشرے نے  ترکیہ اسکالرشپ پروگرام سے مستفید ہونے والے بین الاقوامی طلباء کے لیے استنبول میں  کنوکیشن کا  انعقاد کیا۔

اس تقریب کا آغاز گریجویٹ  طلبا ء کی تقاریر سے ہوا۔

پروگرام میں شریک  ادارہ برائے بیرون ملک  ترک و اقربا   معاشرے کے چیئرمین عبداللہ ایرین نے  بتایا کہ  ترکیہ میں 180ممالک کے طلبا و طالبات کی میزبانی کی گئی ہے اور  یہ تعداد ہر برس  بڑھ رہی ہے۔

تقریب میں استنبول کے گورنر داؤد گل نے بھی شرکت کی۔  اس موقع پر گل نے کہا کہ  یہ طلباء ترکیہ اور ان کے  ممالک کے درمیان  کسی  پُل کا کردار ادا کریں گے۔

تقاریر کے بعد پوزیشن  حاصل کرنے والے طلباء کو ایوارڈز دیے گئے۔



متعللقہ خبریں