ترکیہ: ایتھوپیا۔صومالیہ مذاکرات انقرہ میں شروع ہو رہے ہیں
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ایتھوپیا۔صومالیہ مذاکراتی مرحلہ شروع ہو رہا ہے
ترکیہ، برّاعظم افریقہ میں اپنی سیاسی، اقتصادی، سفارتی اور انسانی کاروائیوں کے ذریعے علاقائی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ایتھوپیا۔صومالیہ کشیدگی کے خاتمے کے لئے بھی ترکیہ کی ثالثانہ پالیسی اسی زمرے میں شامل ہے۔
اطلاع کے مطابق برّاعظم افریقہ کے دو ہمسایہ ممالک ایتھوپیا اور صومالیہ کے حکام آج دارالحکومت انقرہ میں مذاکراتی میز پر آ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے صومالی لینڈ معاہدے نے فریقین کے باہمی تناو میں اضافہ کر دیا تھا۔ 20 کلو میٹر طویل سرحدی پٹّی کو 50 سالہ عرصے کے لئے ایتھوپیا کے استعمال میں دیا جانا کشیدگی کا سبب بنا تھا۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی کوششوں سے ترکیہ بحیثیت ثالث معاملے میں داخل ہو گیا تھا اور وزیرِ خارجہ خاقان فیدان نے فریقین کو جولائی 2024 کو دارالحکومت انقرہ میں مذاکراتی میز پر جمع کیا تھا۔ مذاکرات کے بعد 3 اگست کو فیدان نے ایتھوپیا کا دورہ کیا اور وزیر اعظم ابی احمد کے ساتھ ملاقات کی تھی۔
انہوں نے صومالیہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ بھی روابط جاری رکھے۔
ان ملاقاتوں اور روابط کے نتیجے میں آج انقرہ میں دو مراحل پر مبنی مذاکراتی دور کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں، دونوں ممالک کی ضروریات ، اندیشوں اور نقطہ ہائے نظر کو پیش نظر رکھ کر، مفاہمت کروانے کی کوشش کی جائے گی۔
دوسری طرف وزیر خارجہ خاقان فیدان نے، مذاکرات میں شرکت کے لئے انقرہ میں موجود، ایتھوپیا کے وزیر خارجہ ٹائے آٹسکے سیلاسی اور صومالیہ کے وزیر خارجہ اور وزیر برائے بین الاقوامی تعاون احمد معلّم فقی کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کی بھی ہے۔
متعللقہ خبریں
اسرائیل امن کے حامیوں کو بھی نشانہ بناتا ہے، ترک وزیر خارجہ
غزہ میں جو کچھ ہوا اس نے ضمیر زندہ ہونے والے ہر کسی کو دکھی کیا ہے