ترکیہ: ایردوان۔محمود ملاقات
ترکیہ، صومالیہ۔ایتھوپیا کشیدگی کے حل کے لئے کوششیں جاری رکھے گا: صدر رجب طیب ایردوان
2174127
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔
ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں ترکیہ۔صومالیہ تعلقات، صومالیہ۔ایتھوپیا کشیدگی اور علاقائی و بین الاقوامی حالات پر بات چیت کی گئی ہے۔
مذاکرات میں صدر ایردوان نے ترکیہ اور صومالیہ کے باہمی تعاون پر زور دیا اور کہا ہے کہ ترکیہ، صومالیہ کو ایتھوپیا کے ساتھ درپیش کشیدگی کے حل کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔ ہم، دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کے لئے، آج ترکیہ میں متوقع دوسرے مذاکراتی دور سے ٹھوس نتائج کے منتظر ہیں۔