ترکیہ: ایردوان۔ابی ملاقات

ہم، صومالیہ اور ایتھوپیا کی باہمی کشیدگی کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

2173919
ترکیہ: ایردوان۔ابی ملاقات

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے ایتھوپیا کے صدر ابی احمد علی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں ترکیہ۔ایتھوپیا تعلقات اور علاقائی و عالمی حالات پر بات چیت کی گئی ہے۔

مذاکرات میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔ ہم، صومالیہ اور ایتھوپیا کی باہمی کشیدگی کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ایتھوپیا کی طرف سے ایسے اقدامات جو، اپنی ملکی سالمیت اور خودمختاری سے متعلق، صومالیہ کے  اندیشوں کو رفع کریں حالات کو معمول پر لانے کے مراحل میں سہولت پیدا کریں گے۔

صدر ایردوان نے اسرائیل کی طرف سے غزّہ میں نسل کشی کے دوام کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ فلسطین کے دعوے میں ایتھوپیا کا باضمیر موقف پائیدار امن کے لئے بین الاقوامی برادری کی کوششوں میں موئثر کردار ادا کرے گا۔



متعللقہ خبریں