ترکیہ: آج صدارتی مقام سے عوامی خدمت کے 10 سال پورے ہو گئے
صدر رجب طیب ایردوان، ملّت کی رضا سے 10 سال قبل آج کے دن، ملک کے 12 ویں صدر منتخب ہوئے
2174017
ترکیہ میں آئینی تبدیلی کے بعد 10 اگست 2014 کو پہلی دفعہ براہ راست عوامی ووٹوں سے منتخب ہونے کے بعد صدر رجب طیب ایردوان اپنے عہدہ صدارت کے 10 سال پورے کر چکے ہیں۔
اس اہم دن کی مناسبت سے صدر ایردوان کے سوشل میڈیا پیج سے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
پیغام میں "آج صدارتی مقام سے عوامی خدمت کے 10 سال پورے ہو گئے ہیں" کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ "صدر رجب طیب ایردوان، ملّت کی رضا سے 10 سال قبل آج کے دن، ملک کے 12 ویں صدر منتخب ہوئے"۔
پیغام کے ساتھ 10 سالہ صدارتی دور کے دوران صدر ایردوان کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: مسلح افواج کے سربراہ کی نیٹو عسکری کمیٹی اجلاس میں شرکت
ترکیہ مسلح افواج کے سربراہ جنرل متین گُرآق نے پراگ میں منعقدہ نیٹو عسکری کمیٹی اجلاس میں شرکت کی