فلسطین کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی: آلتن
جب تک فلسطین آزاد نہیں ہو جاتا اور انسانیت سوز جرائم کے مجرم سزا نہیں پا لیتے، صدر رجب طیب ایردوان کی زیرِ قیادت ہماری جدوجہد جاری رہے گی: فخر الدین آلتن
2173957
ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے انسٹاگرام کھُلنے کے بعد شیئر کردہ پہلی پوسٹ میں، ایران کے دارالحکومت تہران میں قاتلانہ حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے حماس سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے لئے دعائے رحمت ومغفرت اور جذباتِ احسان و تشّکر کا اظہار کیا ہے۔
آلتن نے کہا ہے کہ "میں، شہادت کے 10 ویں دن ، اسماعیل ہنیہ شہید کو دعائے رحمت و مغفرت اور جذباتِ احسان و تشّکر کے ساتھ یاد کر رہا ہوں۔ جب تک فلسطین آزاد نہیں ہو جاتا اور انسانیت کے خلاف نسل کشی کا ارتکاب کرنے والے سزا نہیں پا لیتے، صدر رجب طیب ایردوان کی زیرِ قیادت ہماری جدوجہد جاری رہے گی"۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: گلیر۔باس ملاقات
وزیر دفاع 'یاشار گلیر' کی امریکہ وزارت دفاع کے نائب مشیر برائے سیاسی امور 'جان باس' کے ساتھ ملاقات