ترک مسلح افواج نے شمالی شام میں 12 دہشت گردوں کو ناکارہ بنا دیا

ترکیہ کے جنوب میں دہشت گرد راہداری بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

2173866
ترک مسلح افواج نے شمالی شام میں 12 دہشت گردوں کو ناکارہ بنا دیا

شمالی شام میں فرات ڈھال اورشاخِ زیتون آپریشن علاقوں میں  تعین کردہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 12 دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا۔

وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ کے جنوب میں دہشت گرد راہداری بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ:"ہماری بہادر ترک مسلح افواج نے    PKK/YPG کے 12 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا  ہے جن کی شمالی شام میں فرات ڈھال اورشاخِ زیتون آپریشن  علاقوں میں نشاندہی ہوئی تھی۔ ہم دہشت گردی کے منبع پر ختم کرنے کے لیے فعال اور بلاتعطل کارروائیوں کے ساتھ جدوجہد کرتے رہیں گے۔"

 



متعللقہ خبریں