صدر ایردوان کی طرف سے چوکورووا ہوائی اڈے کا فتتاح

چوکوروا ہوائی اڈہ صنعتی زونز کی مصنوعات کو پوری  دنیا تک  پہنچائے  گا، جس سے  ملکی برآمدات پر کئی گنا زیادہ اثر پڑے گا

2173890
صدر ایردوان کی طرف سے چوکورووا ہوائی اڈے کا فتتاح

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا  ہےکہ چوکورووا بین الاقوامی ہوائی اڈہ پورے بحیرہ روم کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

مرسین میں چوکورووا بین الاقوامی ہوائی اڈے کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا کہ سالانہ 9 ملین مسافروں کی گنجائش کے حامل  ہوائی اڈے کا رن وے3 ہزار 500 میٹر طویل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  ہوائی اڈے پر تقریباً 3 ہزار افراد کام کریں گے، جو چوکوروا کی تجارت، سیاحت اور زرعی پیداوار میں حصہ ڈالیں گے۔چوکوروا ہوائی اڈہ صنعتی زونز کی مصنوعات کو پوری  دنیا تک  پہنچائے  گا، جس سے  ملکی برآمدات پر کئی گنا زیادہ اثر پڑے گا۔

ادانا  کے شاکر پاشا ہوائی اڈے کو بند نہ کیے جانے پر زور دیتے ہوئے  صدر نے  کہا کہ  مذکورہ ہوائی اڈہ اب ایک تربیتی مرکز کے طور پر کام کرے گا۔

تجارتی پروازوں کے لیے چوکوروا کو؛   شاکر پاشا کو تربیت ،قدرتی آفات سے متعلق امداد اور سیکورٹی سے متعلق کاموں کے لیے استعمال کیا جائیگا۔ وہ چوکوروا ہوائی اڈے کو مرسین-ادانا-غازی اینتپ ہائی سپیڈ ٹرین لائن میں ضم کریں گے، اور مرسین-ادانا  کا سفر 35 منٹ ہو جائے گا۔

ایردوان نے کہا کہ  چوکورا ترکیہ کا 58 واں ہوائی اڈہ  ہے۔



متعللقہ خبریں